نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدردفتر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سلامتی کونسل چیمبر کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں۔(شِنہوا)
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چین۔ امریکہ حالیہ تجارتی مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں عالمی معیشت کے لئے مثبت علامت قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہمیں تجارتی جنگ میں اضافے کی نہیں بلکہ مذاکرات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے دونوں بڑی معیشتوں کے درمیان نئے سرے سے رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ یہ واضح طور پر ایک اچھا اور عمدہ آغاز ہے۔
دوجارک نے گوتریس کے اس مئوقف کا بھی اعادہ کیا کہ تجارتی تنازعات سے کسی کو فائدہ نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں سیکرٹری جنرل نے واضح کردیا ہے کہ تجارتی جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوگا۔
چین۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور پر اعلیٰ سطح کا اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اختتام ہفتہ ہوا تھا جس میں فریقین نے کئی اہم امور پر اتفاق رائے کیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link