اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ نے طلبا کی ذہنی اور جسمانی تندرستی کی نئی پالیسی جاری...

بیجنگ نے طلبا کی ذہنی اور جسمانی تندرستی کی نئی پالیسی جاری کردی

چین کے جنوبی مکاؤ کے ایک اسکول میں لی یی اسکول کے بعد مارشل آرٹس کی کلاس کے دوران طالب علموں کو ہدایات دے رہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ نے پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کے طلبا کی مجموعی ترقی کے لئے ایک وسیع پیمانے پر نیا اقدام متعارف کر وایا ہے جس میں جسمانی اور ذہنی صحت کے درمیان گہرے تعلق پر زور دیا گیا ہے۔

بیجنگ بلدیاتی تعلیمی کمیشن کی منگل کو جاری کردہ اس پالیسی کے 5 حصے ہیں جس کے تحت 20 اقدامات کئے جائیں گے جو اخلاقی، فکری، جسمانی، جمالیاتی اور محنتی تعلیم کو مربوط کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جبکہ ساتھیوں، اساتذہ اور والدین کے ساتھ طلبا کا رابطہ مضبوط بنایا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب بیجنگ نے واضح طور پر نظر کی کمزوری ، موٹاپے اور ریڑھ کی ہڈی جیسے جسمانی صحت کے مسائل کو کم کرنے کے لئے اسے نفسیاتی لچک سے منسلک کیا ہے اور دونوں شعبوں میں ہم آہنگ ترقی کی وکالت کی گئی ہے۔

اہم اقدامات میں کم ازکم ایک اسکول کلب یا دلچسپی گروپ میں ضروری شرکت، اساتذہ اور طالب علموں میں مکالمے کا دن اور والدین کو اپنے بچوں کے ساتھ روزانہ 15 منٹ کی گفتگو اور ایک گھنٹے کی سرگرمیوں میں مشغول ہونے پر زور دینا شامل ہے۔

اسکولوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ فٹ بال اور باسکٹ بال جیسی زیادہ سے زیادہ ٹیم کھیلوں کا انعقاد کریں تاکہ استقامت پیدا کی جاسکے۔

 اس کے علاوہ عوامی علاقوں میں نفسیاتی مدد کارنراور تناؤ سے نجات کی سہولیات موجود ہوں گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!