اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں اشیا تبادلہ پروگرام کے تحت گاڑیوں پر سبسڈی کے لئے...

چین میں اشیا تبادلہ پروگرام کے تحت گاڑیوں پر سبسڈی کے لئے ایک کروڑ سے زائد درخواستیں موصول

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو کے نان شا ضلع میں ایک مسافر اپنی منزل تک پہنچنے کے بعد  Pony.ai روبوٹیکسی سے اتر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2024 میں شروع کردہ بڑے پیمانے پر اشیا تبادلہ پروگرام کے تحت گاڑیوں کی خریداری پر سبسڈی کے لئے درخواستوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اس میں 2025 کے دوران 32 لاکھ 30 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ صارفین نے تقریباً 10 لاکھ 40 ہزار گاڑیاں ختم کرکے گاڑی تبادلہ سبسڈی کے ساتھ 21 لاکھ 90 ہزار نئی گاڑیاں خریدیں۔

 رواں سال کے آغاز سے اب تک تمام  گاڑیوں کے تبادلہ پروگرام میں نئی توانائی گاڑیوں (این ای وی) کا حصہ 53 فیصد سے زائد ہے

اس پروگرام کا مقصد مقامی طلب میں اضافہ کرنا ، سامان کی بہتری اور اشیا تبادلہ کے ذریعے چینی معیشت کو سہارا دینا ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق چین میں گاڑیوں کی مارکیٹ میں جنوری سے اپریل کے دوران مستحکم نمو برقراررہی اور فروخت 10.8 فیصد اضافے سے 1 کروڑ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ نئی توانائی گاڑیوں کی شرح نمو زبردست رہی ۔ این ای وی کی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 48.3 فیصد اضافے سے ابتدائی 4 ماہ میں تقریباً 44 لاکھ 30 ہزار یونٹس جبکہ فروخت گزشتہ برس کی نسبت 46.2 فیصد بڑھ کر 43 لاکھ یونٹس رہی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!