اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں ماحولیاتی تحفظ کے معائنے کے لئے نئے قوانین متعارف

چین میں ماحولیاتی تحفظ کے معائنے کے لئے نئے قوانین متعارف

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر تائی ژو کے ضلع جیانگ یان کے چھن ہو قومی ویٹ لینڈ پارک میں منعقدہ چھن تونگ کشتی میلہ 2025 کا ایک منظر۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق معائنے کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط متعارف کرائے ہیں جو 2019 میں جاری کردہ سابقہ قواعد کی جگہ لیں گے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے جاری کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق چین کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کے معائنے میں مسائل کی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کے لئے اسے بطور آلہ استعمال کرنا ہے۔

قواعدوضوابط کے تحت اعلیٰ سطح کے ماحولیاتی تحفظ سے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ، ماحولیاتی تہذیب کے نظام میں اصلاحات کو گہرا ، حیاتیاتی ماحولیاتی نظم ونسق اور اس کی صلاحیتوں کو جدید بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ کوششوں کی جائیں گی ۔

معائنے کے کام سے آلودگی پر قابو پانے میں پیشرفت، ترقیاتی ماڈلز کی ماحول دوست منتقلی ، ماحولیاتی تحفظ اور بحالی اور کاربن میں کمی  اور اس کے مکمل خاتمے میں پیشرفت کرنے والے اقدامات جیسے امور پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

چین نے اپنی سماجی و معاشی ترقی میں ماحولیاتی تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اپنے خوبصورت چین اقدام کو مستقل انداز سے آگے بڑھایا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!