اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینکینیا کا 2030 تک چین کو چائے کی برآمدات 5 کروڑ کلو...

کینیا کا 2030 تک چین کو چائے کی برآمدات 5 کروڑ کلو تک پہنچانے کا ارادہ

کینیا کی کاؤنٹی مورانگا میں کاشتکار چائے کے پتیاں چن رہے ہیں-(شِنہوا)

نیروبی(شِنہوا) کینیا آئندہ 6 سال میں چین کو اپنی چائے کی برآمدات 4 گنا سے زیادہ بڑھانے کا ہدف رکھتا ہے۔

زراعت اور لائیو سٹاک کی ترقی کے کابینہ سیکرٹری موتاہی کاگوے نے کہا کہ کینیا نے 2024 میں چین کو ایک کروڑ 24 لاکھ 20 ہزار کلوگرام چائے برآمد کی جسے 2030 تک 5 کروڑ کلوگرام تک لے جانے کا ہدف ہے۔

کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں فوژو بینی ٹی انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین ژانگ چھاؤبن سے ملاقات کے بعد جاری کردہ بیان میں کاگوے نے کہا کہ یہ ملاقات چین کی چائے کی منڈی میں کینیا کی موجودگی بڑھانے اور ایشیائی ملک کی برآمدات میں اضافے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اعلیٰ سطح کی ملاقات تزویراتی طور پر کینیا کی آرتھوڈوکس اور مخصوص چائے کی برآمدات کو فروغ دینے کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!