اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس۔چین تعلقات 2 ممالک کے تعلقات کی حقیقی مثال ہیں،پوتن

روس۔چین تعلقات 2 ممالک کے تعلقات کی حقیقی مثال ہیں،پوتن

روسی صدر ولادیمیرپوتن ماسکو میں کریملن میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)روسی صدر ولادیمیرپوتن نے کہا ہے کہ روس۔ چین تعلقات 2 ممالک کے درمیان تعلقات کے لئے ٹھوس مثال بن سکتے ہیں۔

کریملن میں صحافیوں سے گفتگو میں پوتن نے کہا کہ چینی صدر شی نے روس کا سرکاری دورہ کیا اور 7 سے 10 مئی تک سوویت یونین کی عظیم محب وطن جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کی ہے۔

پوتن کا کہنا تھا کہ روس۔ چین رابطوں میں جامع تزویراتی شراکت داری نئے دور میں 2 ممالک کے درمیان جدید اور مساوی تعلقات کی ایک مثال ہے۔

پوتن نے یاد دلایا کہ شی کے دورے میں دونوں سربراہان مملکت نے انتہائی نتیجہ خیز بات چیت کی اور مشترکہ اعلامیوں کی منظوری دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی، تجارت، سائنس، ثقافت اور دیگر شعبوں میں بین الحکومتی اور بین الصوبائی معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔

پوتن کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو اور بیجنگ کے لئے دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی 80 ویں سالگرہ پر یادگاری تقریبات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے کیونکہ دونوں ممالک کے عوام نے فتح کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!