بدھ, اگست 20, 2025
انٹرٹینمنٹچائنہ بک کارنر کا بنگلہ دیش میں آغاز

چائنہ بک کارنر کا بنگلہ دیش میں آغاز

بنگلہ دیش میں چین کے سفیر یاؤ وین(پچھلی صف میں بائیں) اور بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے مشیر خارجہ امور محمد توحید حسین(پچھلی صف میں دائیں) ڈھاکہ میں منعقدہ ’’چائنیز کلچر نائٹ‘‘ کے دوران بنگلہ دیش چلڈرن آرٹ مقابلے ’’ہیلو چائنہ‘‘ کی تقسیم اعزازات کی تقریب میں شریک ہیں-(شِنہوا)

ڈھاکہ(شِنہوا) بنگلہ دیش میں "چائنہ بُک کارنر” کا افتتاح کر دیا گیا جبکہ "ریڈنگ چائنہ” چین-بنگلہ دیش نوجوان تبادلہ ایونٹ بھی منعقد کیا گیا۔

یہ تقریب چین انٹرنیشنل کمیونیکیشنز گروپ، بنگلہ دیش کی وزارت ثقافت اور بنگلہ دیش میں چینی سفارت خانے کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران چینی نمائندوں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ بنگلہ دیش میں قائم چائنہ بُک کارنر کو ایسا پلیٹ فارم بنایا جائے گا جس کے ذریعے دوستانہ بنگلہ دیشی اداروں اور نوجوانوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ اس پلیٹ فارم کے تحت ثقافتی تبادلوں کے ذریعے دوستی کو پروان چڑھایا جائے گا، علم پر مبنی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دیا جائے گا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ اور محبت کو گہرا کیا جائے گا تاکہ چین-بنگلہ دیش دوستی کے نئے اور متحرک باب کی تشکیل ہو سکے۔

بنگلہ دیشی طالبہ مہ زبین اسلام سمیہ نے شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے بنیادی طور پر چینی ثقافت کو چینی ٹی وی ڈراموں کے ذریعے سمجھا۔ بنگلہ دیش کی نیشنل لائبریری میں چائنہ بُک کارنر کے قیام سے قارئین چینی سیاست، معیشت اور سماجی ثقافت کو جان سکیں گے جو بین الثقافتی تبادلے کے لئے مفید ہے۔

بنگلہ دیش کا چائنہ بُک کارنر چائنہ انٹرنیشنل کمیونیکیشنز گروپ کی جانب سے دنیا بھر میں قائم کردہ مراکز میں 18واں مرکز ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!