معرکہ حق میں بھارت کو دندان شکن جوا ب دینے پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پنجاب بھر کے سکولوں میں یوم تشکر منایا گیا۔ذرائع کے مطابق سکول اسمبلی کے دوران بچوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور گرمجوشی سے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا، مختلف سکولوںمیں طلباء نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر اٹھا ئے فوجی یونیفارم پہن کر مارچ کیااور افواج پاکستان کی جرات و شجاعت کو سلام پیش کیا۔
قصور میں طلباء کی ریلی میں وزیر تعلیم رانا سکندرحیات نے شرکت کی ، اس موقع پر طلباء نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔پتوکی کے گرلز سکول کی طالبات نے بھی مارچ کیا اور نعرے لگا کر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا، طلبہ نے پینٹنگ اور پوسٹر بنا کر پاک دھرتی سے اظہار محبت کیا۔مختلف شہروں کے سکولوںمیں منعقدہ تقاریب میں قومی ترانے اور نغمے پیش کئے گئے، بچوںنے ملک اورافواج کی سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔
