چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ جنیوامیں چین۔ امریکہ اقتصادی وتجارتی اجلاس کے مشترکہ بیان نے ایک بنیاد رکھی اور اختلافات دورکرنے اور تعاون کومضبوط بنانے کے لئے سازگار حالات پیداکئے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ جنیوا میں چین۔ امریکہ اقتصادی اور تجارتی اجلاس کا مشترکہ بیان دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کو مساوی بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مشترکہ بیان نے ایک بنیاد رکھتے ہوئے اختلافات کو مزید دور کرنے اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے حالات پیدا کئے۔
ترجمان نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دو طرفہ محصولات کی سطح کو نمایاں طور پر کم کرنے میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے۔ امریکہ چینی مصنوعات پر مجموعی طور پر 91 فیصد اضافی محصولات ختم کرے گا اور چین اس کے مطابق امریکی درآمدات کے خلاف جوابی اضافی محصولات میں 91 فیصد کمی کرے گا۔ امریکہ 24 فیصد اضافی محصولات معطل کرے گا جبکہ چین بھی 24 فیصد جوابی محصولات معطل کرے گا۔
ترجمان نے اس امید کا اظہار کیا کہ امریکہ اس ملاقات کی بنیاد پر چین کے ساتھ کام جاری رکھے گا، اسی سمت میں آگے بڑھے گا اور یکطرفہ محصولات عائد کرنے کے اپنے غلط طریقہ کار کو مکمل طور پر درست کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ چین یہ بھی امید کرتا ہے کہ دونوں ممالک باہمی فائدہ مند تعاون کو مسلسل بڑھانے اور دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو برقرار رکھنے کے قابل ہوں گے تاکہ عالمی معیشت میں زیادہ سے زیادہ اعتماد اور استحکام پیدا کیا جاسکے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link