اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین عالمی ترقیاتی اقدام کے نفاذ کے لئے لاطینی امریکہ اور کیریبین...

چین عالمی ترقیاتی اقدام کے نفاذ کے لئے لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ بیجنگ میں چین-سیلاک فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کے ساتھ مل کر عالمی ترقیاتی اقدام کے نفاذ، کثیرجہتی تجارتی نظام کے مضبوط  تحفظ، عالمی صنعتی اور سپلائی نظام کو مستحکم اور ہموار رکھنے اور  کھلے اور تعاون پر مبنی بین الاقوامی ماحول کے تحفظ کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

صدر شی جن پھنگ نے یہ بات بیجنگ میں چین۔ سیلاک (لاطینی امریکہ اور کیریبین ریاستوں کی برادری) فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کو ترقیاتی حکمت عملیوں کو مضبوط بنانا چاہیے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ بنیادی شہری سہولتوں، زراعت اور اناج، توانائی اور معدنیات جیسے روایتی شعبوں میں تعاون کو مضبوط کریں اور صاف توانائی، فائیو جی مواصلات، ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دیں۔

صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک سے مزید اعلیٰ معیار کی مصنوعات درآمد کرے گا اور چینی کاروباری اداروں کو خطے میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی ترغیب دے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!