پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا، سعودی سمیت 15ممالک نے پاکستان کے مختلف ایئرپورٹس کیلئے پروازیں شروع کردیں۔ایئرلائن ذرائع کے مطابق سعودی ایئر کی پروازیں جدہ سے لاہور ،اسلام آباد آپریٹ کی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق 3بڑے ایئرپورٹس سے ملکی و غیر ملکی پروازوں کی منسوخی 15رہ گئی ہے، پاکستان سے حج پروازوں کو معمول پر لانے کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں۔حکام کے مطابق فلائٹ شیڈول کے مطابق سیالکوٹ، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان سے منگل کو کوئی پرواز منسوخ نہیں جبکہ بحرین، دوحا، سیالکوٹ اور مدینہ، اسلام آباد کی قومی ایئر لائن کی پروازیں لاہور منتقل کی گئی ہیں۔
