اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکھلے پن کے لئے چین کا پختہ عزم دنیا کے لئے فائدہ...

کھلے پن کے لئے چین کا پختہ عزم دنیا کے لئے فائدہ مند ہے: صدر، چائنہ ،یورپی یونین ڈیجیٹل ایسوسی ایشن

برسلز میں قائم ڈیجیٹل ایسوسی ایشن ’’چائنہ ای یو‘‘کے صدر لوئی جی گیمبارڈیلا نے چین کی عالمی سطح پر کھلے پن کے لئے پختہ عزم کو سراہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):لوئی جی گیمبارڈیلا، صدر، ڈیجیٹل ایسوسی ایشن، چائنہ ای یو، برسلز

’’کھلے پن کے لئے چینی عزم طویل عرصے سے اقتصادی ترقی کی ایک نمایاں خصوصیت رہا ہے۔ عالمی تحفظ پسندی کےبڑھتے رجحانات کے باوجودچین نے اقتصادی عالمگیریت کو جاری رکھا ہوا ہے۔ چین نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ عالمگیریت اب بھی تقسیم کی بجائے مشترکہ خوشحالی کی علامت ہے۔‘‘

صدر چائنہ ای یو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چین کا کھلا پن نہ صرف اپنی اقتصادی لچک کو تقویت دیتا ہے بلکہ ایک زیادہ متوازن اور جامع عالمی اقتصادی نظام میں بھی حصہ ڈالتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ2(انگریزی):لوئی جی گیمبارڈیلا، صدر، ڈیجیٹل ایسوسی ایشن، چائنہ ای یو، برسلز

’’ایک کھلے نظام پر مبنی چین دراصل صرف اپنی معیشت کی مضبوطی کا سبب نہیں بلکہ عالمی اقتصادی نظام کے لئے ایک متوازن اور جامع ترتیب کا محرک بھی ہے۔ عالمی تعاون کو مضبوط، اختراع کو فروغ اور پائیدار ترقی کو آگے بڑھاتے ہوئے کھلے پن کی چینی پالیسی نہ صرف خود بلکہ پوری دنیا کے لئے فائدہ مند ہے۔‘‘

سال 2025 میں چائنہ۔یورپی یونین سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ کی مناسبت سےگیمبارڈیلا تعاون کو مزید گہرا کرنے کےمنتظر ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ3(انگریزی):لوئی جی گیمبارڈیلا، صدر، ڈیجیٹل ایسوسی ایشن، چائنہ ای یو، برسلز

’’سال 2025 میں چائنہ۔ای یو سفارتی تعلقات کی 50ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ یہ اقتصادی اور تکنیکی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ سالگرہ تجارت، سرمایہ کاری اور اختراعی شراکت داریوں کو مزیدمستحکم کرنے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتی ہے  کہ چین کا کھلا پن دونوں فریقین اور دنیا کی معیشت کے لئے مشترکہ فائدے  کا باعث بنے گا۔‘‘

برسلز سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!