اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹچینی اور برطانوی ناشرین نے دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں...

چینی اور برطانوی ناشرین نے دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ پر مشترکہ تقریبات کا انعقاد

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ایک نمائش کنندہ لندن کتاب میلے میں شریک ہے۔ (شِنہوا)

لندن(شِنہوا) لندن میں جاری لندن کتاب میلہ میں چینی اور برطانوی ناشرین نے فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر کئی تقریبات کا اہتمام کیا۔

"بلیڈز آف گراس، دی اسٹوری آف جارج ایلون ہوگ” کے چینی ایڈیشن کی تقریب رونمائی ہوئی۔ یہ کتاب برطانوی صحافی جارج ایلِون ہوگ کی سوانح حیات ہے جس نے دہائیوں قبل جاپانی جارحیت کے خلاف چین کی جنگ کی حمایت میں اپنی قربان کردی تھی۔

کتاب ہوگ کے خطوط اور صحافتی کاموں پر مشتمل ہے جو جنگ اور سماجی زندگی دونوں کو دستاویزی شکل دیتے ہوئے اس کی ابتدائی زندگی اور چین میں ایک صحافی کی حیثیت سے اس کے سفر کی مکمل تصویر پیش کرتی ہے۔ اس میں جنگ کے دوران چینی عوام کی مدد کرنے بالخصوص شانشی میں جنگ کے دوران یتیم ہونے والوں کے لئے اسکول قائم کرنے میں ان کے کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔

3 روزہ کتاب میلے میں اس کتاب کے ساتھ ساتھ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت کے موضوع پر 5 دیگر کتابوں کی بھی رونمائی کی گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!