اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسوڈان میں پیرا ملٹری فورسز کے حملے میں 10 افراد ہلاک، 23...

سوڈان میں پیرا ملٹری فورسز کے حملے میں 10 افراد ہلاک، 23 زخمی ہو گئے،فوج

جنوبی سوڈان کے جوبا شہر میں ایک بازار کا منظر۔(شِنہوا)

خرطوم (شِنہوا) سوڈان کی مسلح افواج (ایس اے ایف) نے کہا ہے کہ مغربی سوڈان کی شمالی دارفور ریاست کے دارالحکومت ایل فاشر میں پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز(آر ایس ایف) کی جانب سے رہائشی علاقوں اور ایک پناہ گزین مرکز پر گولہ باری کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ایس اے ایف کی چھٹی انفنٹری ڈویژن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ باغی ملیشیا نے شہریوں کے خلاف اپنے جرائم میں ایک نئی شدت کے ساتھ ایل فاشر شہر کے رہاشی علاقوں اور ایک پناہ گزین مرکز پر 37 ۔ 120 ایم ایم کے توپ خانے کے گولے داغے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے کے نتیجے میں 10 شہری ہلاک ہوئے جن میں ایک 3 سالہ بچی بھی شامل ہے اور 23 دیگر زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے اور انہیں علاج کے لیے طبی مراکز منتقل کیا گیا۔

ایس اے ایف نے کہا کہ آر ایس ایف نے ایل فاشر میں اہم مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے ڈرونز بھیجے لیکن فوج کے فضائی دفاعی نظام نے انہیں کامیابی سے مار گرایا۔

آر ایس ایف کی جانب سے ایل فاشر میں حملے کے بارے میں فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!