اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، لاؤس کا مشترکہ مستقبل کے لیے تعلقات کو مضبوط بنانے کا...

چین، لاؤس کا مشترکہ مستقبل کے لیے تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی 14ویں قومی عوامی کانگریس(این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے موقع پر چین کی خارجہ پالیسی اور بیرونی تعلقات کے بارے میں ایک پریس کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے لاؤس کے وزیر خارجہ تھونگ ساوانھ فوم ویہان کے ساتھ بات چیت کی جس میں دونوں نے ایک مشترکہ مستقبل کےساتھ چین-لاؤس کمیونٹی کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وانگ نے جمعرات کے روز کہا کہ 64 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور لاؤس کی دونوں جماعتیں اور دونوں ممالک چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، ایک دوسرے کو حمایت فراہم کی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط اور مستحکم ہو چکی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین لاؤس پارٹی کی قیادت کو مضبوط کرنے کے لئے پختہ حمایت کرتا ہے اور اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ وہ تزویراتی باہمی اعتماد کو بڑھانے، یکجہتی اور تعاون کو مضبوط کرنے اور ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین-لاؤس کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین کے "دو اجلاس” حال ہی میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے ہیں جن میں 2025 کے لیے جی ڈی پی کی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین لاؤس کو چین کی ترقی کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور جدیدیت کی جانب مل کر بڑھنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اس موقع پر تھونگ ساوانھ نے چین کو "دو اجلاس” کے کامیاب انعقاد اور اہم نتائج پر مبارکباد دی اور پیچیدہ بیرونی ماحول کے تناظرمیں چین کی تیز رفتار ترقی کو سراہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!