اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلزمبابوے چین کے ساتھ ماحولیاتی تعاون کے فروغ کا خواہاں

زمبابوے چین کے ساتھ ماحولیاتی تعاون کے فروغ کا خواہاں

زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے میں زمبابوے کے وزیر جین فان موسویرے ایک تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ہرارے(شِنہوا) زمبابوے کے وزیر اطلاعات، تشہیر اور نشریاتی خدمات جین فان موسویرے نے کہا ہے کہ ان کا ملک چین کے ساتھ ماحولیاتی تعاون مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

موسویرے نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا زمبابوے کے وزیر ماحولیات، موسمیات اور جنگلی حیات ستھیم بیسو نیونی نے ماحولیات کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مستحکم کرنے کے لئے گزشتہ ماہ چین کا دورہ کیا تھا۔

موسویرے نے کہا دورے کا مقصد عمومی طور پر چین کے ساتھ ماحولیاتی پالیسی کے حوالے سے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا اور خاص کر اعلیٰ سطح کی تقاریب کی میزبانی کے لئے تجربے کا تبادلہ کرنا تھا۔

ویٹ لینڈز سے متعلق رامسار کنونشن کی ویب سائٹ کے مطابق فریقین کی کانفرنس(کوپ 15) کا 15واں اجلاس 23 جولائی سے 31 جولائی تک زمبابوے کے شہر وکٹوریہ فالز میں ہوگا۔

موسویرے نے کہا کہ زمبابوے کی حکومت نے اس اجلاس کی میزبانی کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ تیاریوں کی نگرانی کے لئے بین الوزارتی کمیٹی پہلے ہی قائم کر دی گئی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!