اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی جدیدیت افریقہ کی ترقی کے لئے قابل قدر سوچ فراہم کررہی...

چینی جدیدیت افریقہ کی ترقی کے لئے قابل قدر سوچ فراہم کررہی ہے،سینیگالی میڈیا رہنما

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس(این پی سی) کے تیسرے سیشن کے اختتامی اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ اور دیگر رہنما لی چھیانگ، وانگ ہوننگ، چھائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ، لی شی اور ہان ژانگ شریک ہیں۔(شِنہوا)

ڈاکار(شِنہوا) افریقہ چینی جدیدیت سے ترقی کی کئی قابل قدر ترغیب حاصل کرسکتا ہے اور اسے چین کے اسٹریٹجک عزم سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

سینیگالی نیوز ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل مومر ڈیونگوئے نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ چین کے ’’2  اجلاس‘‘ نے دنیا کو دکھایا ہے کہ کیسے 1.4 ارب افراد کا ملک سائنسی منصوبہ بندی کے ذریعے پائیدار ترقی حاصل کر سکتا ہے۔

ڈیونگوئے نے کہا کہ چین کی قیادت دور اندیش سوچ رکھتی ہے اور چینی عوام نے متعدد مسائل پر قابو پانے کے لئے انتھک کام کرتے ہوئے شاندار ترقی حاصل کی ہے۔

ڈیونگوئے نے چین کی ترقی کو افریقی اقوام کے لئے مضبوط مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ افریقی ممالک مساوی اور باہمی مفید شراکت داری قائم کرنا چاہتے ہیں اور چین بالکل ایسا ہی شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ افریقہ کو بڑے پیمانے پر بنیادی شہری سہولیات کی ضرورت ہے۔ ان حالات میں چین نہ صرف افریقی مصنوعات کے لئے اہم منڈی ہے بلکہ پورے براعظم میں نمایاں سرمایہ کاری بھی کرتا ہے وہ اقتصادی تنوع کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ علاج معالجے اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں نمایاں  کردار ادا کررہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!