اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس جنگ بندی تجویز پر امریکہ سے تفصیلات کا منتظر

روس جنگ بندی تجویز پر امریکہ سے تفصیلات کا منتظر

روسی شہر ماسکو میں کریملن کا ایک خوبصورت نظارہ۔(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا) روس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کے دوران زیر بحث جنگ بندی کی حالیہ تجویز سے متعلق امریکہ کی جانب سے مزید تفصیلات کا منتظر ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مزید معلومات حاصل کئے بغیر آگے بڑھنا نہیں چاہتا۔

کریملن ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور مشیر قومی سلامتی مائیک والٹز نے کہا تھا کہ وہ مختلف سفارتی ذرائع کے ذریعے جدہ میں ہونے والی بات چیت سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آمدہ دنوں میں امریکی حکام سے ملاقاتیں طے ہیں جس کے دوران تمام ضروری تفصیلات مہیا کی جائیں گی۔

منگل کے روز یوکرین نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی وفد کے ساتھ بات چیت کے بعد ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ اس نے  "30 روزہ فوری عبوری جنگ بندی” کی امریکی تجویز مان لی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!