افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ضلع پغمان میں ایک لڑکا سائیکل چلارہاہے۔(شِنہوا)
کابل(شِنہوا)افغانستان میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران شدید بارش، برفباری اور سیلاب سے کم از کم 80 افراد کی ہلاک اور 100 سے زائد کے زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق قدرتی آفات سے بچاؤ کے قومی ادارے کے ترجمان ملا جانان سائق کا کہنا ہے کہ صوبائی محکموں کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک بھر میں قدرتی آفات سے 80 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
سائق کے مطابق قدرتی آفات نے املاک کو بھی کافی نقصان پہنچایا ہے 1 ہزار 800 سے زیادہ رہائشی مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوچکے ہیں اور 3 ہزار ایکڑ پر کھیت زیرآب آگئے۔
حالیہ ماہ کے دوران افغانستان کے بیشتر حصوں خاص کر مغربی صوبوں کو شدید بارش، برفباری اور سیلاب نے بری طرح متاثر کیا ہے۔
