اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی محققین کی چھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع پر پھپوندی کی نئی اقسام...

چینی محققین کی چھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع پر پھپوندی کی نئی اقسام کی دریافت کرلی

چین کی چھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع پر چینی محققین نے بڑی تعداد میں پھپوندی کی نئی اقسام دریافت کرلی۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) محققین نے چین کی چھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع پر پھپوندی کی بڑی تعداد میں نئی اقسام دریافت کی ہیں جن کے نتائج جرنل آف فنگی اینڈ فنگل ڈائورسٹی میں شائع ہوئے ہیں۔

روزنامہ سائنس و ٹیکنالوجی کی ایک رپورٹ کے مطابق چین کے جنوب مغرب میں شی زانگ خود مختار علاقے میں انسٹی ٹیوٹ آف پلیٹو بائیولوجی اور مائیکولوجی کی اہم لیبارٹری کے محققین نے کئی مشترکہ سائنسی مہمات کے دوران 3 ہزار 361 قیمتی  نمونے حاصل کئے جس سے جنگلی پھپوندی کی اقسام ملی۔

محققین نے نمونوں کی بیرونی خصوصیات کے تفصیلی مشاہدے اور مالیکیولر فیلوجینیٹک تجزیے کے ساتھ پھپوپھوندی ڈی این اے بارکوڈنگ ٹیکنالوجی کا اطلاق کرتے ہوئے نمونوں کا گہرائی سے مطالعہ کیا۔

انہوں نے 879 اقسام کو شناخت کیا جن میں چین میں 19 نئی شائع شدہ اقسام اور 12 نئی دریافت شدہ اقسام شامل ہیں۔

ان دریافتوں سے چین کا میکرو فنگی اقسام کے ڈیٹا بیس بھرپور ہوگیا ہے جس نے چنگھائی – تبت سطح مرتفع کے ماحولیاتی نظام کے راز جاننے کو نئی معلومات فراہم کی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!