اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیراعظم کی زیر صدارت ریاستی کونسل کا ایگزیکٹواجلاس، اہم امور کی...

چینی وزیراعظم کی زیر صدارت ریاستی کونسل کا ایگزیکٹواجلاس، اہم امور کی منظوری

چینی وزیراعظم لی چھیانگ چین کے دارالحکومت بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقدہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے سیشن کے افتتاحی اجلاس میں حکومتی کارکردگی رپورٹ پیش کررہےہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کی جس میں 2025 میں ریاستی کونسل کے اہم امور کی تقسیم کے منصوبے اور دیگر امور کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں زور دیا گیا کہ رواں سال کی حکومتی کارکردگی رپورٹ میں معاشی و سماجی ترقی کے اہداف کا واضح خاکہ پیش کیا گیا ہے اور اس پر عملدرآمد کو تیز کرنے کے لئے تفصیلی اقدامات کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں بدلتے حالات پر قریبی نگاہ رکھنے اور اہداف پر مبنی اقدامات کے ساتھ ترجیحات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اضافی پالیسی اقدامات بڑھانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس کے شرکا نے ایکسپریس ڈیلیوری سے متعلق عبوری قواعد و ضوابط کے ترمیمی مسودے کا جائزہ لیا اور اس کی منظوری دی۔

یہ ترمیم ایکسپریس ڈیلیوری پیکیجنگ سے متعلق مسائل کو حل کرتے ہوئے ماحول دوست ، کفایت شعار اور اشیا کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کی پیکیجنگ کے فروغ میں مدد کرتی ہے تاکہ ماحول دوست پیداوار کی اقسام اور طریقہ کار کو فروغ دیا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!