ہفتہ, فروری 14, 2026
انٹرنیشنلیوکرین کے بجلی نظام کی بگڑتی صورتحال سے جوہری سلامتی کو خدشات...

یوکرین کے بجلی نظام کی بگڑتی صورتحال سے جوہری سلامتی کو خدشات لاحق ہیں، آئی اے ای اے

ویانا (شِنہوا) اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے کہا ہے کہ یوکرین میں عسکری سرگرمیوں سے مقامی بجلی کے نظام کو نقصان پہنچ رہا ہے جس سے جوہری تحفظ اور سلامتی کو ہمہ وقت خطرات لاحق ہیں۔

بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر جوہری بجلی گھروں (این پی پی) کی کارروائیاں فوجی سرگرمیوں کی وجہ سے متاثر ہوئی ہیں۔ یوکرین بھر میں ماسوائے ایک یونٹ کے تمام ری ایکٹر یونٹس نے بجلی کی پیداوار کم کر دی ہے اور بجلی کی متعدد بیرونی ترسیلی لائنیں منقطع ہو گئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے تمام جوہری بجلی گھروں نے اپنی نگرانی کے علاقوں میں متعدد ڈرونز اور ایک کروز میزائل کی موجودگی کی اطلاع دی ہے اور خمل نیٹسکی جوہری بجلی گھر میں موجود آئی اے ای اے کی ٹیم نے فوجی سرگرمیوں کی آوازیں سنی ہیں ۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  یوکرین میں اس طرح کے واقعات اب بہت زیادہ عام ہو چکے ہیں اور ہر واقعہ ہمیں  بجلی کے نظام کی بگڑتی صورتحال سے جوہری تحفظ اور سلامتی کو لاحق ہمہ وقت خطرات کی  یاد دہانی کراتا ہے۔

انہوں نے تمام جوہری مقامات پر زیادہ سے زیادہ عسکری تحمل کا مظاہرہ کرنے مطالبہ کیا اور خبردار کیا کہ جوہری حادثے سے کسی کو بھی فائدہ حاصل نہیں ہو گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!