ہفتہ, فروری 14, 2026
پاکستان3سال ایک دوسرے کیخلاف قانونی جنگ لڑنیوالے میاں بیوی میں صلح

3سال ایک دوسرے کیخلاف قانونی جنگ لڑنیوالے میاں بیوی میں صلح

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 3 سال تک ایک دوسرے کیخلاف قانونی جنگ لڑنیوالے میاں بیوی میں صلح کروا دی، کمرہ عدالت میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی میاں بیوی کو اکٹھے رہنے پر قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد دونوں نے عدالتی حکمنامے پر دستخط کر دئیے، عدالت نے خاوند کو بیوی کو تاحیات الگ پورشن میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ مرد کا ہی کام ہے کہ عورت کو منا کر رکھے، مردوں کی تربیت کا فقدان ہے، ایک عورت جو اپنے والدین کا گھر چھوڑ کر آتی ہے اسکو محبت اور احترام ملنا چاہئے، مرد ذرا بیوی کے گھر رہ کر دکھائے، مرد کا کام ہے کہ عورت کو الگ رہائش مہیا کرے۔

چاروں بچوں سے والدین کی کمرہ عدالت میں ملاقات بھی کروائی گئی، بچوں کو روسٹرم پر بلا کر جسٹس محسن اختر کیانی نے انکے انٹرویو بھی کئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!