ہفتہ, فروری 14, 2026
پاکستانچیئرمین ایف بی آر کے سیکرٹری ریونیو کے اضافی چارج میں تین...

چیئرمین ایف بی آر کے سیکرٹری ریونیو کے اضافی چارج میں تین ماہ کی توسیع

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ عہدوں پر مختلف تعیناتیوں کی منظوری دیدی ہے۔

پی ایم سیکرٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے ڈاکٹر شبانہ حیدر کو پلاننگ کمیشن میں ممبر پاپولیشن تعینات کرنے کی منظوری دیدی، انکی تعیناتی کنٹریکٹ بنیاد پر دو سال کیلئے کی گئی ہے۔

اِسی طرح چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے سیکرٹری ریونیو ڈویژن کے اضافی چارج میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے سید بلال حیدر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی تعینات کر دیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!