حکومت نے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا اسلام آباد کی عدالت سے ہوئی ہے اسلئے انہیں اسلام آباد جیل منتقل کیا جائیگا۔
اسلام آباد پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی پولیس کیلئے یہ بہت اہم دن ہے ہمارے پاس دہشتگردی سے لڑنے والی فورس موجود نہیں تھی، ہم نے تین ماہ پہلے شروع کیا یہ 6ماہ کا کورس ہے جو دن رات کر کے 3ماہ میں مکمل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ان آفیسرز کو کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے انکی ٹریننگ کی، اسلام آباد میں ٹریننگ سکولز کو اپ گریڈ کر رہے ہیں، باہر کے لوگ بھی ٹریننگ کرنے یہاں آئینگے، اسوقت فورس کا ہونا اسلئے بہت اہم تھا، مجھے ان جوانوں سے بہت امید ہے کہ یہ دل لگا کر دہشتگردوں کو ختم کرینگے۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی جیل مکمل ہوگی تو عمران خان کو وہاں منتقل کیا جائیگا، دو ماہ میں اسلام آباد جیل مکمل ہو جائیگی، جیل کے اندر تمام طبی سہولیات موجود ہیں۔




