ہفتہ, فروری 14, 2026
انٹرٹینمنٹنک سے شادی پر عمر، ممالک و مذاہب کے فرق کی باتیں...

نک سے شادی پر عمر، ممالک و مذاہب کے فرق کی باتیں تکلیف دہ تھیں، پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ و ہالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے اور شوہر و امریکی گلوکار نک جونس کے درمیان عمر، ممالک و مذاہب کے فرق کے باعث ہونیوالی تنقید پر کہا ہے کہ اگر کوئی ہماری شادی ختم ہونے کا انتظار کر رہا ہے تو کرتا رہے، میں نے اس بارے میں سوچنا چھوڑ دیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا یہ ہر شخص کا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ اپنی پسند کے شخص کیساتھ زندگی بسر کرنا چاہتا ہے یا نہیں، ہماری شادی کو 8 سال ہو چکے ہیں، اگر لوگ اسکے ٹوٹنے کا انتظار کر رہے ہیں تو یہ انکی مرضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ہمارے بارے میں ایسی کیا بات تھی جو لوگوں کو ناگوار گزری، شاید اسکی وجہ ہماری بین الثقافتی شادی تھی، مختلف ممالک، مختلف مذاہب اور عمر کا فرق، یہ سب باتیں لوگوں کیلئے موضوعِ بحث بنیں جو ہمارے لئے تکلیف دہ تھی، مگر ہم نے دوسروں کی باتوں پر توجہ دینے کے بجائے ایک دوسرے پر توجہ مرکوز رکھی کیونکہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اب یہ سب ہمارے لئے بے معنی ہو چکا ہے۔

انہوں نے نک جونس کی سنجیدگی اور خلوص کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شادی بہت جلدی ہوئی، ملاقات کے 6ماہ کے اندر، جب میں نے ان سے شادی کی تو مجھے یقین نہیں تھا کہ یہ سب حقیقت ہے یا نہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!