ہفتہ, فروری 14, 2026
پاکستانسی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، 8.5 ارب روپے کے 2 منصوبے منظور،...

سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس، 8.5 ارب روپے کے 2 منصوبے منظور، 151.7 ارب کے 4 منصوبے ایکنک کو ارسال

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 8.5 ارب روپے مالیت کے 2 منصوبوں کی منظوری دیدی جبکہ 151.7 ارب روپے کے 4 بڑے منصوبے حتمی منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کردیئے۔

جاری اعلامئے کے مطابق جمعہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ہوا جس میں صحت، ہائوسنگ اور ٹرانسپورٹ شعبوں سے متعلق منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سندھ کے ہیومن کیپٹل 1000ڈیز پروگرام سندھ فلڈ ایمرجنسی اسسٹنس منصوبے کو منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا یا گیا، ہیومن کیپٹل 1000ڈیز پروگرام کا مقصد ماں اور بچے کی صحت، غذائیت اور فیملی پلاننگ کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

حکام کے مطابق سندھ فلڈ ایمرجنسی اسسٹنس منصوبے کیلئے 87فیصد فنڈنگ ایشین ڈویلپمنٹ بینک فراہم کرے گا، منصوبے کے تحت سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں سڑکوں کی بحالی اور رابطہ نظام بہتر بنایا جائے گا۔

اجلاس میں حیدرآباد اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دی گئی جبکہ کراچی اربن انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پیکیج کو بھی ایکنک کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں بلوچستان میں لیاری سے لاکھڑا اور اتھل سے لاکھڑا بی ٹی روڈ بحالی منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، منصوبہ لاکھڑا کو مکران کوسٹل ہائی وے سے منسلک کرے گا، ونڈر ڈیم منصوبے کا نظرثانی شدہ پی سی ون بھی منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال کیا گیا، ڈیم کی تعمیر سے آبپاشی اور پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

علاوہ ازیں سی ڈی ڈبلیو پی نے پی ایس ڈی پی کے تحت 9 سیرت چیئرز قائم کرنے کی بھی منظوری دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!