آئی سی سی ٹی 20ورلڈکپ کے گروپ میچ میں زمبابوے نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے سابق عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو شکست دیدی۔
کولمبو کے آر پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، مچل مارش کی غیر موجودگی میں ٹریوس ہیڈ آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کررہے تھے، زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2وکٹ پر 169رنز بنائے، مارومانی 35، رائن برل 35رنز بنا کر آٹ ہوئے، اوپنر برائن بینیٹ 64اور کپتان سکندر رضا 25رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
170رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم 20ویں اوور میں 146رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔




