ہفتہ, فروری 14, 2026
تازہ تریننیپال کو شکست دیکر پاکستان کا ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کا...

نیپال کو شکست دیکر پاکستان کا ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کا فاتحانہ آغاز

ویمنز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز میں پاکستان نے نیپال کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز کردیا ہے۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں کھیلے جانیوالے میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بنائے جس میں کپتان حفصہ خالد ناقابل شکست 40 اور وحیدہ اختر 23 رنز بناکر نمایاں رہیں، نیپال کی جانب سے کبیتا کنوار نے 2 جبکہ منیشا اوپادھائے، ریا شرما، سیتا رانا مگر اور روبینہ چھیتری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 107 رنز بناسکی، بندو راول 39اور کبیتا کنور ناٹ آٹ 18رنز بناکر نمایاں رہیں۔

پاکستان کی جانب سے انوشہ ناصر نے 3، مومنہ ریاست نے 2 اور وحیدہ اختر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!