ہفتہ, فروری 14, 2026
تازہ ترینکولمبو، پاک بھارت میچ سے قبل جہاز اور ہوٹل کے کرایوں میں...

کولمبو، پاک بھارت میچ سے قبل جہاز اور ہوٹل کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کولمبو میں شیڈول پاک بھارت میچ سے قبل جہاز اور ہوٹل کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔

ٹریول پلیٹ فارمز کے مطابق فلائٹ بکنگ میں تقریباً 65فیصد جبکہ ہوٹل ریزرویشن میں 50فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ممبئی سے کولمبو کے ریٹرن ٹکٹ کی قیمت تقریباً 60ہزار سے ایک لاکھ ربھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اس کیساتھ ساتھ ہوٹل انڈسٹری بھی صورتحال سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے، کئی شہروں میں ہوٹلوں کی گنجائش تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور 13 سے 16فروری کے درمیان کمروں کے ایک رات کے نرخ ایک لاکھ بھارتی روپے سے زائد تک ہوگئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!