ہفتہ, فروری 14, 2026
پاکستانسینیٹ اجلاس، عمران خان کی صحت بارے قرارداد مسترد، اپوزیشن کا شدید...

سینیٹ اجلاس، عمران خان کی صحت بارے قرارداد مسترد، اپوزیشن کا شدید احتجاج، نعرے بازی

سینیٹ میں بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق قرارداد مسترد ہونے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔

جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق قرارداد پیش کی جس کی حکومت کی جانب سے مخالفت کی گئی۔

سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بانی پی ٹی آئی کی صحت پر بات کرنا چاہتے ہیں، آج اس پر بات کرنی ہے تو تحریک کیوں پیش کی جارہی ہے؟۔

سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی لیونگ کنڈیشن پر چیزیں کلیئر ہوگئی ہیں، سلمان صفدر نے رپورٹ میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں سیکورٹی پر مطمئن ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل کے ڈاکٹر ہر دوسرے روز معائنہ کرتے ہیں، سپریم کورٹ میں ان کی پٹیشن پر فرینڈ آف کورٹ مقرر کیا گیا، سپریم کورٹ میں انہوں کسی اور ڈاکٹر سے چیک اپ کی درخواست کی جس پر حکومت نے رضا مندی کا اظہار کیا ہے، ہم عدالتی حکم پر عمل کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ آنکھ کی بینائی ایک دم سے ختم نہیں ہوسکتی، رانا ثنا اللہ کو جو لکھ کر دیا گیا انہوں نے وہ پڑھ کر سنا دیا، بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے لاپرواہی ہوئی ہے جن ڈاکٹروں سے چیک اپ کروایا گیا وہ اس کے ماہر ہی نہیں تھے، ان کے وکلاء اور اہل خانہ کو کیوں مطلع نہیں کیا گیا؟۔

راجہ ناصر عباس نے کہا کہ کبھی کسی جرنیل، بیوروکریٹ یا جج کو جیل میں نہیں دیکھا، صرف سیاستدان جیلوں میں ہوتے ہیں، ہمیں کہیں سے تو واپس جانا پڑے گا، بیرسٹر سلمان کی رپورٹ میں جو لکھا ہے ان کی صحت کے حوالے سے وہ پڑھیں، تسلیم کریں غلطی ہوئی ہے۔

بعد ازاں قرارداد مسترد ہونے پر پی ٹی آئی سینیٹرز چیئرمین ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور شدید احتجاج و نعرے بازی کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!