ہفتہ, فروری 14, 2026
پاکستانافغان سرزمین سے دہشت گردی ناقابل قبول، خود مختاری و شہریوں کے...

افغان سرزمین سے دہشت گردی ناقابل قبول، خود مختاری و شہریوں کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، پاکستان

پاکستان نے افغان سرزمین سے ہونیوالی دہشت گردی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اپنی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، عالمی برادری معاملے کو سنجیدگی سے لے اور افغانستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے مستقل پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دہشت گرد حملوں میں 80سے زائد بیگناہ پاکستانی جان کی بازی ہار چکے ہیں، واقعات کی منصوبہ بندی کیلئے افغان سرزمین استعمال ہونے کے شواہد موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ عناصر مسلسل پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں جو خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، افغان عبوری حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان سمیت کسی بھی ملک کیخلاف دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے استعمال نہ ہو۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ معاملے کو سنجیدگی سے لے اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے خاتمے کیلئے مو ثر اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ سرحد پار دہشت گردی نہ صرف دو طرفہ تعلقات بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہے، تدارک کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

پاکستانی مندوب نے افغانستان میں جاری انسانی بحران، معاشی بدحالی اور بالخصوص خواتین کے حقوق پر عائد پابندیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!