صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنگلادیش کے عام انتخابات میں کامیابی پر بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنماء طارق رحمن کو مبارکباد دی ہے۔
جاری بیان میں آصف زرداری نے 299 نشستوں پر انتخابات کے کامیاب انعقاد پر بنگلادیشی عوام اور نئی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش میں انتخابات جنوبی ایشیا کیلئے ماضی کے مراحل سے آگے بڑھنے کا موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے ڈھاکہ کا نیا سیاسی ماحول خطے میں متوازن، آزاد اور باہمی احترام پر مبنی روابط کو فروغ دے گا۔
صدر مملکت نے بنگلادیش کے مسلسل استحکام، ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نئی بنگلادیشی حکومت کیساتھ تجارت، دفاع، ثقافت اور علاقائی فورمز میں تعاون کا خواہاں ہے۔




