سال 2010 میں کالج سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد ترسون توہتی نے چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورعلاقے میں ٹیرم آئل فیلڈ کے آئل ٹرانسفر اسٹیشن پر ایک آئل ورکر کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ٹیرم آئل فیلڈ چین کے ویسٹ ٹو ایسٹ گیس پائپ لائنز کے لئے قدرتی گیس کے حصول کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): تورسون توہتی، انجینئر، فرسٹ اسٹیشن، پیٹرو چائنہ ٹیرم آئل فیلڈ ویسٹ ٹو ایسٹ گیس پائپ لائن
’’اس وقت اسٹیشن پر معائنے کے لئے گشت کرنا میری ذمہ داری تھی۔ یہ علاقہ صحرائے تکلامکان کے قلب میں وسیع اور ویران زمین میں گھِرا ہوا تھا۔‘‘
اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے کی خواہش میں ترسون نے مزید تعلیم پر توجہ دی۔ انہوں نے سال 2013 میں چائنہ یونیورسٹی آف پیٹرولیم سے پیٹرولیم اسٹوریج اور ٹرانسپورٹیشن میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔
سال 2018 میں محنت کر کے اس نے ایک امتحان پاس کیا اور ٹیرم آئل فیلڈ کے ویسٹ ٹو ایسٹ گیس پائپ لائن کے ایک اہم حصے کے طور پر اس کے پہلے اسٹیشن کے عملے میں شمولیت اختیار کر لی۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): تورسون توہتی، انجینئر، فرسٹ اسٹیشن، پیٹرو چائنہ ٹیرم آئل فیلڈ ویسٹ ٹو ایسٹ گیس پائپ لائن
’’ میں تمام سازوسامان اور پائپ لائن کا احتیاط سے معائنہ کرتا ہوں۔ اہم پیرامیٹرز کی نگرانی کرتا ہوں۔ خطرات کی نشاندہی کرتا ہوں۔ مسائل کو حل کرتا ہوں اور اسٹیشن کے محفوظ اور مستحکم آپریشن کو یقینی بناتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ یہی وہ مقام ہے جہاں مجھے سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔‘‘
پہلے اسٹیشن پر گیس کی منتقلی کے کارکن بننے کے بعد ترسون نے کام کے دوران بھی مزید تعلیم جاری رکھی۔ اسے جون 2023 میں سیفٹی انجینئر کے طور پر ترقی مل گئی۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): تورسون توہتی، انجینئر، فرسٹ اسٹیشن، پیٹرو چائنہ ٹیرم آئل فیلڈ ویسٹ ٹو ایسٹ گیس پائپ لائن
’’ ویسٹ ٹو ایسٹ گیس پائپ لائن کے پہلے اسٹیشن کا اہم ہدف لاکھوں گھرانوں تک گیس کی فراہمی ہے۔ خاص طور پر سردیوں کے دوران گیس کی مستحکم فراہمی کو یقینی بناناہے۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم گیس کی محفوظ اور قابل اعتماد منتقلی یقینی بنائیں تاکہ بے شمار خاندانوں کو فائدہ پہنچ سکے۔‘‘
سال 2024 کے اختتام تک ٹیرم آئل فیلڈ سے 367 ارب مکعب میٹر گیس کی فراہمی ہوئی اور اس سے 120 سے زیادہ شہروں کو فائدہ پہنچا۔ اس طرح جنوبی سنکیانگ کی معاشی ترقی میں مدد ملی ہے۔
ارمچی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link