اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینایشیائی سرمائی کھیلوں کے ماسکوٹس چین کی ترقی کی عکاسی کرتے ہیں

ایشیائی سرمائی کھیلوں کے ماسکوٹس چین کی ترقی کی عکاسی کرتے ہیں

چین کے شمالی مشرقی  صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر یابولی میں 9ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران فری سٹائل سکیئنگ خواتین کی فری سکی بگ ایئر فائنل میچ کی تقریب تقسیم انعامات میں ایک ماسکوٹ رد عمل ظاہر کررہا ہے۔(شِنہوا)

ہاربن (شِنہوا) 9ویں ایشیائی سرمائی کھیل ہاربن میں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اور سائبیرین چیتا سے متاثرہ ماسکوٹس خاص توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ تاہم کم ہی لوگوں کو وہ ماسکوٹ یاد ہوگاجو تیسری ایشیائی سرمائی کھیلوں میں تھا جب چین کے آئس سٹی نے پہلی بار اس براعظمی کھیلوں کی میزبانی کی تھی۔

جانوروں سے متاثرہ رنگین ماسکوٹس کی قطار میں ایک ماسکوٹ اپنی منفرد دلکشی کے ساتھ نمایاں ہے۔ "ڈو ڈو” محبوب سویا بین، باوجود اس کے کہ سویا بین ایک جاندار مخلوق نہیں لیکن سویا بین سے متاثرہ ماسکوٹ ڈو ڈو نےاس وقت حئی لونگ جیانگ صوبے کی زرخیز زرعی وراثت کی روح کو بہترین طور پر مجسم کیا جب 1996 میں اس صوبے  نے پہلی بار ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کی۔

اس سال حئی لونگ جیانگ نے ایک شاندار فصل کاٹی جس میں اناج کی کل پیداوار 30.4 ارب کلوگرام تک پہنچی  جو گزشتہ سال سے 4.54 ارب کلوگرام زائد تھی۔ "سویا بین کا گھر” کے طور پر مشہور حئی لونگ جیانگ نے چین کی سویا بین کی پیداوار میں اہم کردار ادا کیا اور قومی سطح پر ایک کروڑ 35 لاکھ ٹن کی کل پیداوار میں تقریباً 50 لاکھ ٹن کی سالانہ پیداوار کا حصہ ڈالا۔

تقریباً 3 دہائیوں  کےبعد جب ایشیائی سرمائی کھیل ہاربن واپس آ رہا ہے اور "بن بن” اور "نی نی” کے ماسکوٹس کا تعارف ہو رہا ہے تو یہ  حئی لونگ جیانگ کے لئے ایک اہم تبدیلی کی علامت ہے۔

"بن بن” کا نام ہاربن سے لیا گیا ہے جو شہر کے ساتھ براہ راست تعلق قائم کرتا ہے جبکہ "نی نی” جو چینی لفظ "تم” سے ماخوذ ہے  ایک خوش آئند پیغام منتقل کرتا ہےاور دونوں مل کر "ہاربن آپ کا خیرمقدم کرتا ہے” کا جذباتی پیغام تخلیق کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!