اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی-امریکی فلاحی شخصیت انجیلا چھن کو ثقافتوں کو قریب لانے پر اعزاز...

چینی-امریکی فلاحی شخصیت انجیلا چھن کو ثقافتوں کو قریب لانے پر اعزاز سے نوازا گیا

فلاحی شخصیت انجیلا چھن امریکی شہر نیویارک میں نیو یارک فل ہارمونک کی جانب سے بہار تہوار منانے کے لئے ایک کنسرٹ کے بعد  گالا میں خطاب کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

نیویارک(شِنہوا)چینی-امریکی فلاحی شخصیت انجیلا چھن کو نیو یارک فل ہارمونک (این وائی فل)کے سالانہ نئےچینی قمری سال کنسرٹ اور گالا کے موقع پر10 برس قبل اس ایونٹ کے آغاز میں اہم کردار ادا کرنے کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔

انجیلا نے2012 میں نیو یارک فل ہارمونک کے پہلے نئے چینی قمری سال گالا کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔

فل ہارمونک بورڈ کے شریک چیئرمین آسکر تانگ نے اعزاز دینے کی تقریب میں کہا کہ انہوں نے اس سالانہ روایت کی (چینی کنڈکٹر یو لونگ کے ساتھ)  مشترکہ بنیاد رکھی۔

تانگ نے کہا  کہ وہ کاروبار، فنون اور بین الاقوامی تجارت میں ایک رہنما رہی ہیں۔ امریکہ اور چین کے کاروباری تعلقات کو فروغ دینے میں ان کا اثر ان کی فلاحی خدمات کے اثر کے برابر ہے۔ انہوں نے اپنے غیر معمولی کیریئر کو اس یقین پر بنایا ہے کہ موسیقی معاشروں کو متحد کرتی ہے اور تعلقات کو فروغ دیتی ہے۔

نیویارک فل ہارمونک کے صدر اور سی ای او میٹیاس تارنوپولسکی نے بھی چھن کی تعریف کی اور انہیں رابطوں کو مضبوط بنانے اور مختلف ثقافتوں کے لوگوں کو متحد کرنے کے لئے موسیقی کی طاقت کو استعمال کرنے کی روشن مثال قرار دیا۔

اعزاز قبول کرتے ہوئے نیویارک فل ہارمونک بورڈ کی طویل مدتی  رکن اور نیو یارک فل ہارمونک انٹرنیشنل ایڈوائزری بورڈ کی شریک چیئر پرسن چھن نے ان اجتماعی کوششوں پر روشنی ڈالی جس نے نئے چینی قمری سال کنسرٹ کو کامیاب بنایا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!