چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختارعلاقے کے شہر نان ننگ میں گوانگ شی بین الاقوامی زرعی نمائش 2024 کے دوران نمائش کنندگان لائیو سٹریمنگ کے ذریعے مصنوعات کی تشہیر کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ استغاثہ نے آن لائن پلیٹ فارمز اور لائیو سٹریمنگ کے ذریعے فروخت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے خوراک و ادویات کے تحفظ سے متعلق جرائم کے خلاف سخت موقف برقرار رکھنے کا عزم دہرایا ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ (ایس پی پی) سے وابستہ ایک سینئر پراسیکیوٹر دو شوئے یی نے یہ بات جمعرات کے روز اس مسئلے سے متعلق جرائم سے نمٹنے کے لئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہی۔
دو کے مطابق 2024 کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران ملک بھر کے استغاثہ اداروں نے 12 ہزار 987 مشتبہ افراد پر فرد جرم عائد کی جن میں ادویات سے متعلق جرائم کے 5 ہزار 727 مشتبہ افراد تھے جبکہ خوراک کے تحفظ کو نقصان پہنچانے پر 7 ہزار 260 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی۔
دو نے مزید کہا کہ مارچ 2024 میں ایس پی پی نے جعلی یا ناقص مصنوعات کی تیاری اور فروخت کے خلاف کارروائی کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کی تھی۔ اس میں ایسے جرائم میں ملوث افراد پر خصوصی توجہ دی گئی جو آن لائن مارکیٹنگ اور لائیو سٹریمنگ فروخت کے ذریعے لوگوں کی زندگیاں متاثر کررہے تھے۔
خوراک اور ادویات کے تحفظ سے متعلق جرائم قانون نافذ کرنے والے حکام کے عوامی مفادات کے تحفظ سے متعلق توجہ میں ایک سے ہیں۔
