اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور کویت نے سابق امیر کویت کے تاریخی دورہ چین کی...

چین اور کویت نے سابق امیر کویت کے تاریخی دورہ چین کی 60 ویں سالگرہ منائی

کویت کے حوالی گورنریٹ میں ایک تقریب کے دوران لوگ ڈریگن رقص دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

کویت سٹی(شِنہوا)کویت میں چینی سفارتخانے نے مرحوم امیر شیخ جابر الاحمد الصباح کے چین کے تاریخی دورے کے 60 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

تقریب کا آغاز ایک دستاویزی فلم سے ہوا جس میں فروری 1965 میں کویت کے سابق رہنما کے دورے کے بعد سے چین اور کویت کے تعلقات کے ارتقا پر روشنی ڈالی گئی۔ اس وقت سابق کویتی رہنما کویت کے خزانہ، تجارت اور صنعت کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس دورے کو دوطرفہ تعلقات کے قیام میں سنگ بنیاد کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

چینی سفیر جانگ جیان وئی نے کہا کہ گزشتہ 6 دہائیوں میں سیاسی اعتماد، اقتصادی تعلقات اور ثقافتی تبادلوں میں قابل ذکر پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کویت پہلا خلیجی عرب ملک ہے جس نے 1971 میں چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کئے اور اقوام متحدہ میں چین کی واپسی کی حمایت کی۔

چینی سفیر نے کویت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے چین کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کیا جاسکے اور ہمارے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جاسکے جو دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کو پورا کرتے ہیں۔

کویت کے نائب وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے شیخ جابر کے دورے کو ایک "اہم سفارتی اقدام” قرار دیا جس نے تزویراتی شراکت داری کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے چین کے علاقائی روابط میں کویت کے کردار پر زور دیا۔

تقریب میں دو طرفہ تعلقات میں خدمات کے اعتراف میں "چائنہ کویت دوستی ایوارڈز” بھی دیئے گئے۔ چین میں کویت کے سابق سفیروں کو "ممتاز میرٹ ایوارڈ” سے نوازا گیا جبکہ کویت میں چینی طبی ٹیم کو صحت کی دیکھ بھال میں ان کی خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!