چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں سیرس گروپ کے ایک کارخانے میں نئی توانائی کی گاڑیاں تیار کی جارہی ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے صنعتی ڈیجیٹلائزیشن اور انٹیلی جنٹ اپ گریڈنگ کو تیز کرنے کی خاطر ملک گیر کوششوں کے طور پر 30ہزار سے زیادہ بنیادی سطح کے سمارٹ کارخانے قائم کئے ہیں۔
سمارٹ کارخارنوں کے قیام کے عمل کے تحت اس منصوبے میں 12 سو اعلیٰ درجے اور 230 بہترین سطح کے سمارٹ کارخانے بھی قائم کئے گئے ہیں۔ وزارت صنعت اور معلوماتی ٹیکنالوجی کے مطابق یہ کامیابی اس اہم پیشرفت کو اجاگر کرتی ہے جو ملک کی پیداواری صورتحال کو نئی شکل دینے میں کی گئی ہے۔
وزارت نے کہا کہ اوسطاً ان کمپنیوں کی پیداوار کا وقت 28.4 فیصد کم جبکہ پیداواری کارکردگی 22.3 فیصد زیادہ ہے، نقائص کی شرح 50.2 فیصد کم اور کاربن کا اخراج 20.4 فیصد کم ہے۔
وزارت نے 5 دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر گزشتہ سال مشترکہ طور پر سمارٹ کارخانوں کے قیام کا عمل شروع کیا تھا اور سمارٹ کارخانوں کو تکنیکی پختگی اور گہرے ربط کی بنیاد پر 4 درجوں میں تقسیم کیا تھا جن میں بنیادی سطح، اعلیٰ سطح، بہترین سطح اور قائدانہ سطح شامل ہیں۔
وزارت آگے بڑھتے ہوئےدرست سطح کے سمارٹ کارخانے کوفروغ دے گی اور ابتدائی سطح کی پیداوار شروع کرنے کی تیاری کی جائے گی جس کا مقصد انٹیلی جنٹ پیداوار کی توسیع، انضمام اور اعلیٰ ارتقا کو مزید فروغ دینا ہے۔
