اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترین چین،  لاؤس ریلوے نے چین اور تھائی لینڈ کے درمیان تجارت  ...

 چین،  لاؤس ریلوے نے چین اور تھائی لینڈ کے درمیان تجارت   آسان بنا دی 

 چین،لاؤس ریلوے کے3 سال پہلے آغاز نے نا صرف چین اور لاؤس کے تعلقات کو مستحکم کیا ہے بلکہ اس کے ذریعےعلاقائی معاشی ترقی اور ثقافتی تبادلوں میں بھی نمایاں طور پر اضافہ ہواہے۔ اس ریلوے نے تھائی لینڈ کو چین کے ساتھ تجارت کے لئے ایک نیا لاجسٹکس متبادل فراہم کیا ہے۔

 چین، لاؤس ریلوے کے وینٹیان جنوبی اسٹیشن پر سامان کی نقل و حمل کا سلسلہ جولائی 2022 میں شروع ہوا تھا۔ یہ چین، لاؤس اور تھائی لینڈ کے درمیان باہمی رابطوں کو ظاہر کرتا ہے۔

اس ریلوے نظام کے ذریعے تھائی لینڈ سے دورین، لونگن اور دیگر اشیا چین لائی جاتی ہیں جبکہ چین سے بیئر اور ادویات جیسی مصنوعات تھائی لینڈ بھیجی جاتی ہیں۔چائنہ ریلوے کونمنگ بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق سال 2024 میں چین،لاؤس،تھائی لینڈ ریلوے پر 272 مال بردار ٹرینیں براہ راست چلائی گئیں۔ ان ٹرینوں سےمجموعی طور پر  ایک لاکھ 44 ہزار 9 سو ٹن سامان کی ترسیل ہوئی۔ اس سے 60 فیصد اور 71.7 فیصد کا سالانہ اضافہ ظاہر ہو رہاہے۔

اس کے علاوہ چین اور تھائی لینڈ نے نقل و حمل کے لئے سڑک اور ریل کا ایک نیا مشترکہ ماڈل تیار کیا ہے۔ تھائی لینڈ سے تازہ پھل، سبزیاں اور ٹھنڈی آبی مصنوعات سڑک کے راستے وینٹیان، لاؤس پہنچتی ہیں۔ پھر انہیں چین، لاؤس ریلوے کی ایکسپریس سروس کے ذریعے کونمنگ، چین تک براہ راست پہنچایا جاتا ہے۔ اس ماڈل نے نقل و حمل کے اخراجات کو مؤثر طریقے سے کم کر دیا ہے اور سامان کی ترسیل میں تسلسل کو یقینی بنایا ہے۔

تجارت کے علاوہ ریلوے نے عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو بھی فروغ دیا ہے۔ گزشتہ 3 برسوں میں سفری دوروں کی ماہانہ تعداد 6 لاکھ سے بڑھ کر 16 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ اس طرح علاقائی رابطے اور ثقافتی تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

کونمنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!