اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانرجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہائوس آمد، شاندار استقبال، سلامی پیش کی...

رجب طیب اردوان کی وزیراعظم ہائوس آمد، شاندار استقبال، سلامی پیش کی گئی

وزیراعظم ہائوس آمد پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے سلامی پیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ترک صدر رجب طیب اردوان اور خاتون اول کا وزیراعظم ہائوس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف نے شاندار استقبال کیا ، اس موقع پر ان کے اعزاز میں سلامی دی گئی جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے۔

وزیراعظم نے مہمان خصوصی کی وفاقی کابینہ کے اراکین سے فردا فردا ملاقات کروائی۔بعد ازاں ترک صدر رجب طیب اردوان سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ملاقات کی اور انہیں خوش آمدید کہا۔ ترک صدر کو ایف 16طیاروں کی فارمیشن نے فلائی پاسٹ پیش کر کے سلامی دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!