منگل, جنوری 13, 2026
انٹرنیشنلپینٹاگون نے ایران پر حملوں کے لئے ٹرمپ کو ’’زیادہ وسیع آپشنز‘‘...

پینٹاگون نے ایران پر حملوں کے لئے ٹرمپ کو ’’زیادہ وسیع آپشنز‘‘ فراہم کر دیئے، نیویارک ٹائمز

نیویارک (شِنہوا) پینٹاگون امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف حملوں کے لئے ’’پہلے سے زیادہ وسیع نوعیت کے آپشنز‘‘ پیش کر رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ممکنہ اہداف میں ایران کا جوہری پروگرام بھی شامل ہے جو جون میں امریکی فضائی حملوں سے متاثر ہوا تھا، اس کے علاوہ بیلسٹک میزائل کے ٹھکانے بھی نشانے پر آ سکتے ہیں۔ تاہم عہدیدار نے کہا کہ سائبر حملے یا ایران کے اندرونی سکیورٹی نظام کے خلاف کارروائی سمیت نسبتاً محدود آپشنز زیادہ ممکن ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ فضائی حملے ان بہت سے آپشنز میں شامل ہیں جو کمانڈر انچیف کے سامنے موجود ہیں، تاہم ٹرمپ کے نزدیک سفارت کاری ہمیشہ پہلا آپشن رہتی ہے۔

ٹرمپ نے اتوار کے روز دھمکی دی تھی کہ ان کی انتظامیہ ایران کے خلاف ’’کچھ انتہائی سخت آپشنز‘‘ پر غور کر رہی ہے جن میں ممکنہ فوجی کارروائی بھی شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!