منگل, جنوری 13, 2026
انٹرنیشنلچین کا یوکرین تنازع کے سیاسی حل کے لئے کوششیں کرنے کا...

چین کا یوکرین تنازع کے سیاسی حل کے لئے کوششیں کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین کے ایک مندوب نے یوکرین میں کشیدہ صورتحال ختم کرنے اور تنازع کے سیاسی حل کے لئے کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب سن لی نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کا تنازع تقریباً چار سال سے جاری ہے۔  کشیدگی جاری رہنے سے مزید بے گناہ جانوں کا ضیاع ہو گا اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر بھی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے، عام شہریوں اور شہری املاک کے تحفظ کے لئے اقدامات کریں تاکہ  تنازع کےسیاسی حل کے لئے حالات پیدا کئے جا سکیں اور جلد قیام امن کے لئے کوششیں کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ تصادم کے بجائے مکالمے کا راستہ  اختیار کرنا چاہیے۔ امن مذاکرات کے آخری دور میں سخت محنت سے حاصل کی جانے والی رفتار کا تمام فریقین کو خیرمقدم کرنا چاہیے۔ ہم تنازع کے تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے سے تعاون کریں،مستقل طور پر اتفاق رائے قائم کریں، سنجیدہ بات چیت کریں اور  سلامتی سے متعلق ایک دوسرے کے  تحفظات کو مناسب طریقے سے حل کریں تاکہ ایک متوازن، موثر اور پائیدار یورپی سکیورٹی ڈھانچہ قائم کیا جاسکے اور یورپ کے دیرپا امن و استحکام میں حصہ ڈالا جا سکے۔

 انہوں نے کہا کہ اس بحران کے اثرات نے عالمی معیشت کو شدید متاثر  کیاہے۔ چین کسی بھی فریق کی جانب سے اس بحران کو غیر قانونی یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے، معمول کے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو خراب کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔ چین دنیا کو تقسیم کرنے اور خصوصی بلاکس بنانے کی کسی بھی موقع پرستانہ کوشش کی بھی مخالفت کرتا ہے ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!