منگل, جنوری 13, 2026
انٹرنیشنلامریکی فوج نے گرین لینڈ پر قبضہ کیا تو وہ نیٹو کا...

امریکی فوج نے گرین لینڈ پر قبضہ کیا تو وہ نیٹو کا آخری دن ہوگا، اینڈریس کوبیلیس

یورپی کمشنر برائے دفاع اینڈریس کوبیلیس نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج نے گرین لینڈ پر قبضہ کیا تو وہ نیٹو کا آخری دن ہوگا۔

سویڈن میں سکیورٹی کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ڈنمارک نے درخواست کی تو یورپی یونین گرین لینڈ کے تحفظ کیلئے مدد فراہم کر سکتا ہے، میں ڈنمارک کی وزیراعظم سے اتفاق کرتا ہوں کہ کسی بھی امریکی اقدام سے نیٹو کا خاتمہ ہوگا، اسکا لوگوں میں اور ہمارے ٹرانس اٹلانٹک تعلقات پر بہت گہرا منفی اثر پڑیگا، نہیں سمجھتا کہ امریکا حملہ کرنے جارہا ہے لیکن یورپی یونین معاہدہ کے آرٹیکل 42.7 نے تمام رکن ممالک کو پابند کیا ہے کہ وہ کسی بھی فوجی جارحیت پر ڈنمارک کی مدد کیلئے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا ڈنمارک پر منحصر ہوگا وہ کس طرح کا رد عمل ظاہر کریگا اور انکی پوزیشن کیا ہوگی لیکن رکن ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ باہمی مدد کیلئے آئیں ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!