منگل, جنوری 13, 2026
پاکستانبذریعہ جعلی آرڈیننس صدر کیساتھ باریک واردات ڈالی گئی، حکومت ہوش کے...

بذریعہ جعلی آرڈیننس صدر کیساتھ باریک واردات ڈالی گئی، حکومت ہوش کے ناخن لے، سینیٹر پلوشہ خان

رہنماء پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ جعلی آرڈیننس کے ذریعے صدر زرداری کیساتھ باریک واردات ڈالی گئی، حکومت ہوش کے ناخن لے، پاکستان ایسی غلطیاں افورڈ نہیں کرسکتا، جعلی آرڈیننس فیکٹری بند، غلطی کرنیوالوں کو صفوں سے باہر نکالا جائے، ایسے اقدامات حکومتی اتحاد کیلئے نقصان دہ ہونگے۔

پیپلز سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنما چودھری منظور احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ گزشتہ روز صدر کے دستخط کے بغیر ایک آرڈیننس جاری کر کے آصف زرداری کیساتھ باریک واردات ڈالی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صدر کے نام سے آرڈیننس جاری ہوا مگر انہیں خبر ہی نہیں، بعد میں حکومت نے کہا یہ غلطی سے ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت و مشورہ ہے وہ ہوش کے ناخن لے، ایسی غلطیاں حکومتی اتحاد کیلئے نقصان دہ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ جعلی آرڈیننس فیکٹری کو بند، ایسی غلطی کرنیوالوں کو صفوں سے باہر نکالا جائے کیونکہ پاکستان ایسی غلطیاں افورڈ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نیشنل شپنگ کارپوریشن کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے، سمجھ نہیں آتی ان کو کون مشورے دیتا ہے، نجکاری پر پیپلز پارٹی کا موقف واضح ہے، پیپلز پارٹی اپنی آواز بلند کرے گی اور قوم کے سامنے حقائق لائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ پارلیمنٹ میں ہیں باقی ہر حکومتی کام میں نہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!