منگل, جنوری 13, 2026
پاکستانپنجاب، کاشتکاروں کی آسانی کیلئے ایگریکلچر لیب آن ویل، کنٹینر کسان مراکز...

پنجاب، کاشتکاروں کی آسانی کیلئے ایگریکلچر لیب آن ویل، کنٹینر کسان مراکز کے قیام کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کی آسانی کیلئے ایگریکلچر لیب آن ویل اور کنٹینر کسان مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق موبائل لیبز پنجاب کے 15 اضلاع میں قائم کی جائینگی جن کے ذریعے کاشتکار مٹی و پانی کی تجزیہ رپورٹ موقع پر حاصل کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق موبائل لیبارٹریوں کے ذریعے مٹی و پانی کے نمونوں سے زرخیزی کا تعین ممکن ہوگا جبکہ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے موبائل لیب کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی تو سیعی خدمات کو مزید موثر بنانے کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں 100 کنٹینرز پر کسان مراکز قائم کئے جائیں گے، کنٹینر کسان مراکز میں ڈیٹا کال سنٹرز، ایگری کلچر آفیسر، ڈیجیٹل آلات اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق کسان دوست اقدامات سے رواں سیزن گندم کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!