موسم خرابی کے باعث ملک بھر کی 8پروازیں منسوخ جبکہ 53 کی آمد و روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔
حکام کے مطابق لاہور فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کے سبب 4 پروازوں نے اسلام آباد لینڈنگ کی جبکہ اسلام آباد گلگت کی قومی ایئر لائن کی 4 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ابوظہبی کی غیر ملکی ایئر کی 2، اسلام آباد سکھر کی بھی 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
جدہ لاہور کی 2 پروازوں کو اسلام آباد اتارا گیا جبکہ ابوظہبی نجف سے لاہور کی پروازوں کی بھی اسلام آباد لینڈنگ ہوئی۔
علاوہ ازیں اسلام آباد اور کراچی کی 14، 14 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی، لاہور کی 12 پروازوں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق پشاور ایئرپورٹ کی 8 جبکہ سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد کی 2، 2 پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔
پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کا شکار ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔




