ہیڈلائن:
یوکرینی طالبہ کوچین کے جنوبی خطے کےخوبصورت مناظر کیوں بھائے؟
جھلکیاں:
’راؤپنگ‘ گوانگ ڈونگ صوبے کا ایک خوبصورت اور پرفضا مقام ہے، یہ علاقہ اپنے ماحولیاتی نظام کی وجہ سےمختلف نایاب جانوروں کا بھی مسکن ہے۔یہاں کے خوبصورت سبزہ اور لوگ ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔یوکرینی طالبہ ایلینا یہاں کے دلفریب مناظر سے متاثر ہیں۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ساؤنڈ بائٹ1(چینی):ایلینا، یوکرینی طالبہ
2۔گوانگ ڈونگ صوبے کے راؤپنگ کے مناظر
3۔ساؤنڈ بائٹ2(چینی): ایلینا، یوکرینی طالبہ
4۔ساؤنڈ بائٹ3(چینی): ایلینا، یوکرینی طالبہ
تفصیلی خبر:
ساؤنڈ بائٹ1(چینی):ایلینا، یوکرینی طالبہ
’’سب کو ہیلو۔ میرا نام ایلینا ہے اور میں گوانگ ڈونگ یونیورسٹی آف فنانس اینڈ اکنامکس کی ایک بین الاقوامی طالبہ ہوں۔میں نے راؤ پنگ(گوانگ ڈونگ صوبہ)کے مناظر میں شاعرانہ خوبصورتی محسوس کی ہے۔‘‘
پانی کا ذخیرہ اور ہوانگ گانگ دریا آہستہ آہستہ بہتے ہے۔سبز بانس والے راستے پر چلتے ہوئے روشنی اور سایہ باہمی طور پرجڑے ہوئے ہیں۔ بانس کا یہ وسیع سمندر ایک تازہ دیہی ماحول سے بھرپور ہے۔گاؤں اور بانس کبھی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوتے۔ یہاں لوگ اور سبزہ ہمیشہ ایک ساتھ جڑےہوئے ہوتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ2(چینی): ایلینا، یوکرینی طالبہ
’’کیا آپ جانتے ہیں؟ یہ ایک ’جنگلی قصبہ‘ ہے۔‘‘
صاف ستھرا پانی سوئےہوئے پہاڑوں کی عکاسی کر رہا ہے۔’’نیلا آسمان‘‘ اور ’’ماحولیاتی سبزہ‘‘ آپس میں ملتے ہیں۔ پہاڑ اور دریا منظرنامہ پیش کرتے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ3(چینی): ایلینا، یوکرینی طالبہ
"سبز و شاداب اور خوبصورت راؤپنگ نے نایاب جانوروں کو بھی اس سر زمین پر آ کر بسنے کی طرف راغب کیا۔‘‘
حالیہ برسوں میں سفید چینی ڈولفن، ارغوانی سوامفن، کوٹ اور نیلے دم والے مکھی خور پرندے جیسے نایاب جانور راؤپنگ میں اکثر نمودار ہوئے ہیں۔ ان جانوروں کی آمد اس سرزمین کی سب سے نرم گیت اور ماحولیاتی نظام کے لئے سب سے مخلصانہ تعریف ہے۔
میں ان خوبصورت تصاویر کو ایک ایک کرکےکیمرے میں ریکارڈ کرنا چاہتی ہوں۔ لیکن میں نےمحسوس کیا کہ جتنی بھی پرانی یادیں ہوں، راؤپنگ میں جا کر خود یہ تجربہ کرنا زیادہ بہتر ہے۔
’ماحول دوست رنگ سبز‘‘ کو اپناتے اور ’’خوبصورتی‘‘ کی طرف بڑھتے ہوئےمیں نے پایا کہ راؤپنگ کی شاعری کی کتاب پر پہلے ہی ’سبز اور خوبصورت‘ لکھا گیا ہے۔
گوانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link