اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشام: محکمہ آثار قدیمہ کے سربراہ کا سیاسی عدم استحکام میں عجائب...

شام: محکمہ آثار قدیمہ کے سربراہ کا سیاسی عدم استحکام میں عجائب گھر کے محفوظ رہنے پر خوشی کا اظہار

ہیڈ لائن:

شام: محکمہ آثار قدیمہ کے سربراہ کا سیاسی عدم استحکام  میں عجائب گھر کے محفوظ رہنے پر خوشی کا اظہار

جھلکیاں:

شام میں گزشتہ ماہ سیاسی افراتفری کے دوران دمشق کا نیشنل میوزیم اور اس میں موجود تمام تاریخی نوادرات اور اہم ثقافتی آثار مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔اس حوالے سے شام کےمحکمہ آثار قدیمہ کے سربراہ کیا کہتے ہیں؟  آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ نیشنل میوزیم کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (عربی): محمد نذیر عواد، سربراہ، جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے آثار قدیمہ و میوزیم، شام

3۔ نیشنل میوزیم میں ثقافتی آثار کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

محمد نذیر عواد، شام کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے آثار قدیمہ اور میوزیم کے سربراہ ہیں۔ انہوں نے بدھ کے روز دمشق میں شِنہوا کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اس بات کو اجاگر کیا ہے  کہ دسمبر میں گزشتہ حکومت کے زوال کے بعد کی غیر یقینی صورتحال کے دوران دمشق میں موجود اہم آثار قدیمہ محفوظ رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (عربی): محمد نذیر عواد، سربراہ، جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے آثار قدیمہ اور میوزیم، شام

’’ایک نئے دور کے آغاز کی بات ہور ہی  ہے تاکہ شام کے آثار قدیمہ کے ورثے کی عظمت کو بحال اور عالمی سطح پر شام کو اس کے شایان شان مقام پر واپس لایا جا سکے۔ شام، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے سے مالا مال ملک ہے اور تمام شامیوں کے لئے ایک متحدہ شناخت ہے۔‘‘

عواد نے کہا کہ میوزیم سیاسی افراتفری کے دوران محفوظ رہا حالانکہ اس کے دروازوں پر بعض گروپوں کی طرف سے فائرنگ بھی کی گئی تھی۔ یہ گروپ افراتفری کا فائدہ اٹھا کر توڑ پھوڑ  اور  آگ جلانے جیسی کارروائیاں کر رہے تھے۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص میوزیم میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوا ۔

انہوں نے بتایا کہ آثار قدیمہ کے حکام، نئی انتظامیہ کے ساتھ رابطوں میں کامیاب رہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے میوزیم کے تحفظ کے لئے نوجوانوں کے ایک گروپ کو  بھی بھیجا تھا۔

دمشق سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!