اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا آر ایم بی شرح تبادلہ میں استحکام برقرار رکھنے کی...

چین کا آر ایم بی شرح تبادلہ میں استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں کا عزم

پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) نے اوپن مارکیٹ میں چھوٹے ڈیلروں کے ساتھ ٹریژری بانڈ قرض کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس اقدام سے ٹریژری بانڈز کے منافع میں اضافہ ہوگا اور چین کی مانیٹری پالیسی میں بہتری آئے گی-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین آر ایم بی کی شرح تبادلہ کو بنیادی طور پر معقول اور متوازن سطح پر مستحکم رکھےگا۔

بیجنگ میں چین کی زرمبادلہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز بینک آف چائنہ (پی بی او سی) اور سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج (ایس اے ایف ای) توقعات کو مستحکم کرنے، لچک بڑھانے اور زرمبادلہ مارکیٹ کے انتظام کو مضبوط بنانے کے لئے جامع اقدامات جاری رکھیں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مارکیٹ کے طرز عمل کو درست کرنے، مارکیٹ کے نظام میں خلل ڈالنے والے اقدامات سے نمٹنے اور شرح تبادلہ میں اچانک اضافے کے خطرے سے بچنے کے لئے ٹھوس کوششیں کی جائیں گی۔

کمیٹی غیرملکی تبادلہ مارکیٹ کے سیلف ریگولیٹری فریم ورک کے حوالے سے رہنمائی کو مضبوط بنائے گی اور صنعت کی سیلف ریگولیشن میں اضافہ کرے گی۔ اجلاس میں اراکین پر زور دیا گیا کہ وہ حقیقی معیشت کی خدمت کو ترجیح دیں اور کاروباری اداروں اور رہائشیوں دونوں کے لئے مستحکم شرح تبادلہ کے ماحول کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ 2024 میں چین کی زرمبادلہ مارکیٹ پی بی او سی اور ایس اے ایف ای کے انتظام کے تحت آسانی سے چلی جبکہ چینی یوآن نے دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں عام طور پر مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

حالیہ برسوں میں چین کی غیر ملکی زرمبادلہ کی مارکیٹ نے ٹھوس پیشرفت کی ہے اور بیرونی اتارچڑھاؤ سے نمٹنے کے لئے مالیاتی اداروں اور کاروباری اداروں کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

پیر کو ہانگ کانگ میں منعقدہ 18 ویں ایشین فنانشل فورم کی افتتاحی تقریب میں پی بی او سی کے گورنر پین گونگ شینگ نے کہا کہ چین کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ کے مستحکم آپریشن کو برقرار رکھنے کے لئے اعتماد، حالات اور صلاحیت موجود ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!